

Loading content...
یعنی برکت والی ہے وہ ذات کہ جس کے ہاتھ میں اس کا ملک ہے اور وہ ہرچیز پر کلی طور پر قادر ہے … یہاں اس نکتے کی طرف توجہ دلانا ضروری ہے کہ ھوکی ضمیر دو طرف راجع ہوسکتی ہے یعنی اللہ جل جلالہ کی طرف بھی اور اس کے ہاتھ کی طرف بھی نتیجتاً بات ایک ہی ہے مگر اشارہ دو طرف ہوسکتا ہے یعنی اگر ہم ھو کا اشارہ اس کی ذات کی طرف سمجھیں تو معنی یہ ہوں گے کہ اللہ کی ذات ہر چیز پر کلی طور پر قادر ہے اور اگر ہاتھ کی طرف اشارہ مانیں تو اس طرح معنی یہ ہوں گے کہ اس کا مقدس ہاتھ علی کل شی قدیر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار