

Loading content...
آمدم بر سر موضوع… دعائے عہد میں جب ہم یہ تخاطب کرتے ہیں کہ اے انبیا و مرسلین کے رب جل جلالک اس میں بھی ایک حوالہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا بنتا ہے کیونکہ عرفا عظام رضوان اللہ علیہم فرماتے ہیں کہ آنے والے رسول سے مراد اول شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اور احادیث میں اس کی مراد ثانی شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں جیساکہ احادیث میں ہے کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے دور میں سارے انبیا و رسل علیہم السلام کی رجعت ہوگی اور وہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت میں تلوار چلائیں گے اور ماضی میں جو انہوں نے لسانی نصرت کی تھی اس کا جسمانی طور پر مظاہرہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے دور میں ہوگا اس دور میں سارے انبیا و رسل علیہم السلام شہنشاہ انبیا سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے لشکر میں شامل ہوں گے اور ان کی بھرپور نصرت کریں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار