

Loading content...
دوستو!… یہ بھی عرض کرتا چلوں کے ہماری ربوبیت اور انبیا ورسل علیہم السلام کی ربوبیت میں بڑا فرق ہے کیونکہ ہماری ربوبیت معمولی ہے جبکہ انبیا و رسل علیہم السلام کی ربوبیت میں ان کی ظاہری تربیت و پرورش اور ارتقا بھی شامل ہے اور ان کی باطنی حوالے سے ایک منفرد ربوبیت درکار ہے اور اسی طرح ان کی علمی، فکری، روحی، معنوی تربیت کا بھی ایک شعبہ ہے … اسی طرح ان کی اولین تکوین و تخلیق کے بعد ان کی عرفانی، عبادتی، ہبوطی اور بعثتی ربوبیت کا بھی ایک شعبہ ہے یعنی انبیا و رسل علیہم السلام کی ربوبیت واحد نہیں بلکہ ربوبیت کا ایک کامل ادارہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار