

Loading content...
دوستو!… یہ بھی احادیث سے ثابت ہے کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی فوج میں سب سے آگے یہی ملائکہ مقربین ہوں گے اور یہ اپنے زمانے کے امام عجل اللہ فرجہ الشریف کا حق ربوبیت ادا کریں گے اور ان کی نصرت کیلئے حاضر ہوں گے اور ملائکہ کی آمد کسی کمزوری کی وجہ سے نہیں ہوگی کہ دشمن اتنا قوی ہوگا کہ اس کا خاتمہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کیلئے ملائکہ کی نصرت کے بغیر ناممکن تھا بلکہ ملائکہ منزلین و مسومین و مردفین کا نزول شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے اعزاز کیلئے ہوگا ورنہ دشمن کے خاتمہ کیلئے تو عزرائیل یا اس کے کسی ماتحت فرشتے کو آرڈر ہوجائے تو پوری دنیا کو آن واحد میں موت کی گھاٹ اتار دے ہزاروں کو بلانے کی کیا ضرورت ہے؟… دراصل یہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے جاہ جلالِ اِلٰہی کے اظہار کیلئے ان کے ساتھ آئیں گے اور ان کے تخت کے کناروں پر کمانڈوز کی طرح کھڑے ہوں گے جس سے ظاہرہوگا کہ واقعی یہ جناب عجل اللہ فرجہ الشریف اللہ جل جلالہ کے نائب حقیقی وکلی ہیں …(قران کریم)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار