

Loading content...
اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ملائکہ کو بھی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے اور ان میں ارتقا موجود ہے اور انہیں بھی ربوبیت کی ضرورت و حاجت رہتی ہے اگرچہ وہ اپنے نقطہ کمال تک پہنچے ہوئے پیدا ہوتے ہیں مگر ان کیلئے اسباب حیات واجب ہیں اور وہ صلوات و تسبیح و تہلیل وغیرہ ہیں اور انہیں نئے اسمائے اِلٰہیہ کی تسبیح سکھانا ان کی ربوبیت کہلاتا ہے اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ سبحنا سبحة الملائکة … یعنی ہم نے تسبیح فرمائی تو ملائکہ نے ہم سے تسبیح سیکھی اور ہم سے انہوں نے تہلیل و تکبیر و عبادت سیکھی ہے جس سے ثابت ہوا کہ اللہ جل جلالہ کی ربوبیت ملائکہ پر بلاواسطہ نہیں ہے بلکہ ان انوار اولیہ و ازلیہ علیہم الصلوات والسلام کے واسطے سے ہے ۔۔۔(بحوالہ بحار الانوار)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار