

Loading content...
یعنی ہر فرشتہ ملک ہوتا ہے مگر ہرفرشتہ ملائکہ میں سے نہیں ہوتا … اس کا مطلب بھی یہی ہے کہ فرشتوں کی دو قسمیں ہوتی ہیں کچھ سلطنتِ اِلٰہی کے امور کے مدبر ہوتے ہیں اور مقامِ آلیت پر فائز ہوتے ہیں اور مرتبہ مظہریت کے تصرف میں رہتے ہوئے کام کرتے ہیں اور کچھ مخصوص ہوتے ہیں جن کا ملک اِلٰہی کے عوام سے کوئی تعلق نہیں ہوتابلکہ وہ خالصتاً للہ ہوتے ہیں جن کا کام تسبیح و تہلیل و صلوات کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا یا یوں سمجھ لیں کہ انہیں ایمرجنسی (Emergency) میں تو کام پر لگایا جا سکتا ہے مگر عام طور پر صرف عبادات کیلئے وقف رہتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار