

Loading content...
اب ہم سمجھ سکتے ہیں کہ ہم جب رب جلیل کو منزل قرآن عظیم کہتے ہیں تو یہ بھی اسی نور اول کے مراتب نزولی کے حوالے سے کہتے ہیں اور یہ خطاب بھی اسی نور ہی کے حوالے سے ہے … اور اس دور کے قرآن ناطق اور کتاب مبین شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہی ہیں … لیکن یہ بات یاد رہے کہ اس کے باطنی معنی میں ظاہری معنی منسوخ نہیں ہوجاتے بلکہ یہ دونوں معنی اپنے اپنے مقام پر درست ہوتے ہیں جو ظاہر بین ہو اس کیلئے وہ معنی ہوں گے اور جو باطن بین ہوگا اس کیلئے یہ دونوں معنی اپنے اپنے مقام پر درست ہوتے ہیں اس لئے جب بھی باطن کی کوئی چیز پیش کی جائے تو اسے ظاہری معنی کی نفی تصور نہیں کرنا چاہیے اور یہی تو کلام معصومین علیہم الصلوات والسلام اور کلام اِلٰہی کی خوبی ہوتی ہے کہ وہ ہر کلاس لئے اپنے اندر ایک علیحدہ درس اور منفرد معنی رکھتا ہے اوریہ دونوں معنی درست ہوتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار