

Loading content...
اس میں یہ لطیف اشارہ بھی موجود ہے کہ شر کی حکومت کو پہلے بیان کیا گیا ہے اور حق کی حکومت کو بعد میں بیان فرمایا گیا ہے اور بات بھی انجام کی ہوتی ہے اگر انجام اچھا نہ ہو توکہانی ہی ناقص مانی جاتی ہے ہاں جب حق کو اذن ظہور و نمود ملے گا تو باطل دیکھنے کو بھی نہیں ملے گا اور جآء الحق و زاھق الباطل کا عملی مظاہرہ ہو گا کیونکہ جب حق کا ظہور ہوتا ہے تو باطل کا وجود ہی نابود ہوجاتا ہے کیونکہ اس کا کوئی وجود حقیقی ہوتا ہی نہیں بلکہ وجود ظلی ہوتا ہے اور سائے کے ہزاروں سمندروں کو روشنی کی ایک کرن بھسم کردیتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار