

Loading content...
ماہرین علم تعبیرات کا فرمانا ہے کہ سایہ کو اکثر اوقات نعمت، عزت، سکون و راحت سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے جیسا کہ کلام اِلٰہی میں فرمایا گیا ہے ان المتقین فی ظلال یعنی متقین جنت میں سایوں میں ہوں گے یعنی نعمات و عزت وسکون وراحت میں ہوں گے … اکلھا دائم و ظلھا جنت میں مومنین کیلئے کھانے کی چیزیں اور سائے دائمی ہوں گے یعنی یہاں دھوپ کی ضد والے سائے کا ذکر نہیں ہے کہ وہ جنت میں کبھی روشنی اور دھوپ دیکھیں گے ہی نہیں بلکہ یہاں سائے سے مراد ابدی نعمات ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار