

Loading content...
دوستو!… اس فقرے کے ایک تووہ معنی ہیں جو اس سے فوری تبادر کی صورت میں معلوم ہوتے ہیں مگر اس کے دوسرے معنی بھی ہیں جو امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کے ایک خطبہ سے اخذ ہوتے ہیں کہ جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ ہم ہی توریت ہیں، ہم ہی انجیل ہیں اور ہم ہی زبور ہیں اسی طرح بعض خطبات میں یہاں تک فرمایا ہے کہ توریت اور انجیل و زبور کو نازل فرمانے والے بھی ہم ہی ہیں یعنی اللہ جل جلالہ کے کتب وجودیہ تو یہ انوار اطہار علیہم الصلوات والسلام ہیں اور یہ جو کتب سماوی انبیا علیہم السلام پر نازل ہوئی ہیں ان کے نزول کا وسیلہ و ذریعہ و واسطہ یہی انوار ازلیہ علیہم الصلوات والسلام ہیں … ایک بات یہ بھی ہے کہ ان ساری منزولہ کتابوں میں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا بڑا بھرپور ذکر موجود ہے اور ہر نبی کی کتاب میں ان کے ظہور و انتظار کا ذکر بھی موجود ہے اس لئے ان کتابوں کے ذکر کے حوالے سے بھی رب جلیل جل جلالہ کو مخاطب کیا گیا ہے یعنی اے ان کتابوں کو نازل فرمانے والے جن میں تو نے اپنے محبوب آخرعجل اللہ فرجہ الشریف کا شاندار انداز میں ذکر فرمایا ہے اور جملہ امتوں کو اپنے ولی آخر عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کا حکم فرمایا ہے اور ان کے انتظار کا حکم فرمایا ہے دعا کا حکم فرمایا ہے اور ان کے ذریعے انسانیت کی بحالی کا وعدہ ساری امتوں سے فرمایاہے اور اس میں ایسی ہی دعا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار