

Loading content...
کیونکہ یہ دعا شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے بارے میں ہے اس لئے جملہ تخاطب انہی کے نور کے مراتب وجود سے تعلق رکھتے ہیں کیونکہ اپنے مراتب ظہور و نمود میں یہ نور ایک مقام پر نور کے بھڑکتے ہوئے سمندر کی مثل تھا اور آج بھی جب کوئی روحانی اپنے سفر میں مصروف ہوتا ہے تو اسے ایک مرحلہ میں اس نور مسجور کا مشاہدہ کروایاجاتا ہے اور وہاں اس کی کیفیت ایسی ہوتی ہے کہ جیسے آگ کے ایک لامتناہی سمندر سے کسی کمزور و ناتواں مچھر کو گزرنا ہو تو اس کی حیثیت کیا ہوگی؟ یہی کیفیت اس روحانی کی ہوتی ہے اور وہاں جاکر اسے اپنی اوقات کا ادراک ہوتا ہے کہ ہم اس نور اول کو جو کچھ کہتے ہیں اس کا حقیقی ادراک کتنا ہیبت ناک ہے یہ کوئی نہیں جانتا مگر وہ روحانی کہ جو اس کا مشاہدہ کرتا ہے اور وہاں اعوذ باللہ من العرفان کی دعا کرکے واپس آجاتا ہے کیونکہ اس سمندر کا مشاہدہ ہی بے وقعت انسان کو اپنی اوقات دکھا دیتاہے کہ تو ہی خود کو اشرف المخلوق کہتا ہے اور مالک کائنات کے نور کی معرفت کی باتیں کرتا ہے اور تیری حیثیت ایسی ہے جیسا کہ ایک چیونٹی کوہ ہمالیہ کو سر پر اٹھانے کے خواب دیکھے اور اگر اسے صرف اس پہاڑ کے وزن کے اعداد و شمار ہی بتادئیے جائیں تو وہ خوف اور دہشت سے ہلاک ہوجائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار