

Loading content...
دوستو!… دعائے عہد میں کرسی کی صفتِ وسعت نہیں رفعت بیان ہوئی ہے یعنی رفعت والی کرسی کے رب … یہ بھی عرض کرتا چلوں کے رفعت اس بلندی کو کہاجاتا ہے جس تک انسان وسیلے کے بغیر نہ پہنچ سکے یعنی وہ بلندی جس تک عام حالات میں نہ پہنچا جا سکے … جب عربی میں کہتے ہیں کہ یرفع القواعد یعنی مکان کی بنیادیں بلند ہوئیں تو یہ اس مقام کی اونچائی کو کہاجاتا ہے جس پر انسان کو تعمیر کیلئے کسی چیزکے وسیلے کی ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ ہمارے ہاں کوازے یعنی بانس اور تختے وغیرہ باندھ کر ان پر کھڑے ہوکر تعمیر کی جاتی ہے یا جناب ابراہیم علیہ السلام نے پتھر وغیرہ رکھ کر اس پر کھڑے ہوکر تعمیر کعبہ فرمائی تھی جبکہ اس پتھر پر کھڑے نہ ہونے کی صورت میں ان کا ہاتھ ا س بلندی تک نہیں پہنچ سکتا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار