

Loading content...
کرسی کے بارے میں جو آرا موجود ہیں ان میں بھی بہت سا اختلاف ہے جیسا کہ بعض روایات میں ہے کہ کرسی سے مراد علم اِلٰہی ہے اور بعض روایات میں ہے کہ کرسی سے مراد رب جلیل جل جلالہ کا ملک عظیم ہے اور بعض روایات میں ہے کہ کرسی سے مراد آٹھواں آسمان ہے جو ساتوں آسمانوں سے محیط ہے اور بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ عرش کے اندر رکھی ہوئی ایک نورانی کرسی ہے یعنی بہت سے آرا موجود ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار