

Loading content...
اسی طرح عربی میں ہر اس چیز کو کرسی کہا جاتا ہے جس پر کسی چیز کا قیام ہو اسی طرح عربی میں اس چیز کو کرسی کہاجاتا ہے جس پر صرف اس لئے بٹھایا جائے کہ وہ بیٹھنے والا دوسروں سے ممتاز نظر آئے یعنی اس کی ایک انفرادیت اس کی پہچان بن جائے… ان سارے مفاہیم و معانی پر بات کرنا تو لسانیات کا کام ہے ہم اپنے مقصد کی طرف آتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ رب جلیل جل جلالہ نے کلام پاک میں فرمایا ہے … وسع کرسیہ السموات والارض یعنی کرسی زمین اور آسمانوں سے بھی زیادہ وسیع ہے … اس میں کرسی کی رفعت کا ذکر نہیں ہے بلکہ وسعت کا ذکر ہے اور اس کی وسعت کے بارے میں جو روایات موجود ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کرسی کے مقابلے میں زمین و آسمان اس طرح ہیں جیسے زمین پر پڑی ہوئی انگوٹھی کا رِنگ یا چھلا ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار