

Loading content...
دوستو!… یہ ایک اصول ہے کہ جب بیج نشو ونما پاتا ہے تو اس کی اکائی ٹوٹ کر کثرت شئیون میں بدل جاتی ہے، اسی طرح نور اول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارتقا ہواتو وہ بھی اس کے شئیون اور شاخوں کی شکل میں ظاہرہوااور اسی کانام ربوبیتِ نورِ عظیم ہے… کیونکہ یہ دعا شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے حوالے سے ہے یعنی نمود اول میں بھی اس نورکی محمدیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محض تھی اور اپنی نمود آخر میں بھی اس میں محمدیتؐ محض ہی ہوگی اور یہ نور اول اپنے ظہور ثانی کے وقت بھی جامع انوار کل ہوگا اور اپنی اکائی میں ظاہر ہوگا اور اولیت میں بھی یہ نور عظیم تھا اور آخریت میں بھی یہ نور عظیم ہی ہے اس لئے رب جلیل کو اس نور عظیم کی تربیت و حفاظت کے حوالے سے پکار رہے ہیں … کیونکہ اس کی ذات کیلئے یہ بات قابل فخر نہیں ہے کہ ہمارا رب کہلائے بلکہ اس کی عظمت و عظیمیت کی دلیل اگر کوئی چیزہے تو ان انوار معصومین علیہم الصلوات والسلام کی ربوبیت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار