

Loading content...
اس کے بعد اس میں منفی و مثبت کا فرق بھی ختم ہوگیا بلکہ ایک تعمیم ہوگئی کہ جو چیز اپنی اچھائی میں بڑی تھی یا اپنی قباحت و برائی میں بڑی تھی یا اپنے نقصان میں بڑی تھی یا دہشت اور اذیت میں بڑی تھی اس پر لفظ عظیم بولاجانے لگا جیساکہ عربی میں عظیمہ کے معنی ہی بڑی مصیبت کے ہوتے ہیں اور اسی طر ح ظلم عظیم، کید کن عظیم جیسے الفاظ کلام اِلٰہی میں بھی موجود ہیں کیونکہ کوئی بھاری چیز اٹھانا مشکل ہوتا ہے اس صفت کو سامنے رکھتے ہوئے پھر ہر مشکل الحصول یا ناقابل حصول یا ناممکن العمل چیز پر بھی عظیم کا لفظ بولاجانے لگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار