

Loading content...
پہلی صورت میں کہیں نہ کہیں ہڈیوں کی بڑائی کا تصور موجود رہتا ہے یعنی بڑی بڑی ہڈیوں والا قوی ہیکل جسے بڑے ہڈکاٹھ کے ہونے کی وجہ سے عظیم کہاجاتا ہے کیونکہ ماضی کے دور میں قبائل کے سردار ہمیشہ علم و جسم و طاقت و شجاعت کی بنیاد پر منتخب ہوتے تھے وہ عموماً قوی ہیکل ہوا کرتے تھے اس لئے ان کو بھی عظیم یعنی بڑی ہڈیوں والاکہاجاتا تھا اس کے بعد اس چیز کو عظیم کہاجانے لگا جو جسامت و ساخت ووجود میں بڑی ہو چاہے وہ بڑی چیز مادی ہویا غیر مادی یعنی ہر وہ چیز جو جسامت ساخت یا اہمیت ومرتبہ کے لحاظ سے بڑی ہوتی تھی اس پر لفظ عظیم بولاجانے لگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار