

Loading content...
یہاں ایک بات عرض کرنا چاہوں گا کہ ہر وہ چیز جسے جامہ ٔوجود عطا فرمایا گیا ہے اس کے نقطۂ آغازسے لے کر نقطۂ اختتام تک اللہ جل جلالہ کے لاتعداد حوالے ہوتے ہیں اور انہی حوالوں کواسماو صفات کانام دیا جاتاہے … یعنی اس ذات واجب الوجود کی ذات تو ایک ہے، اکیلی ہے مگر اس کی ذات سے جو تجلیات صادر ہوتی ہیں ان کی کوئی تعداد نہیں ہوتی جیسا کہ سورج سے نکلنے والی کرنوں کا کوئی شمار نہیں ہوتا اسی طرح ذات واجب الوجود سے متجلی ہونے والے تجلیات کا کوئی شمار ہوہی نہیں سکتا… عرفانیات کا یہ بھی ایک مسلمہ ہے کہ اس ذات واجب الوجود کی ہر تجلی دوسری تجلی سے جداگانہ اور منفرد کیفیت وکمیت ووصف و حیثیت وفیضیت کی حامل ہوتی ہے اس سے ثابت ہوا کہ جس طرح اس کی تجلیات کی کوئی حد نہیں اسی طرح اس کی صفات و اسما کی بھی کوئی حد نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار