

Loading content...
دوستو!… کلام اِلٰہی کی ہر آیت میں یہ چار درجے ہوتے ہیں اورآئمہ معصومین علیہم الصلوات والسلام نے تو یہاں تک بھی فرمایا ہے کہ قرآنِ کریم کی ہر آیت، ہر لفظ، ہر حرف کے ستر باطن در باطن ہوتے ہیں بلکہ بعض روایات میں فرمایا گیا ہے کہ ایک باطن کے پیچھے ستر ہزار بواطن ہوتے ہیں اسی طرح آئمہ معصومین علیہم الصلوات والسلام کے کلام کے بھی ہزاروں بواطن ہوتے ہیں اور اسی طرح ہر دعا اور ہر زیارت میں یہ چار ضابطے بھی ہوتے ہیں اور سترہزار بواطن بھی ہوتے ہیں جن تک رسائی اسی کی ہوسکتی ہے جسے وہ مالک ازل و ابد چاہے ورنہ انسان تو ایک باطن کا ادراک کرلے تو پاگل ہوجائے … اس لئے میں عرض کروں گا کہ میں نہ عارف ہوں،نہ ولی ہوں اس لئے کسی بڑی توقع کے ساتھ ان شرحی نکات کو نہ دیکھیں بلکہ میرے فکری و علمی نقائص کو سامنے رکھ کر ان نکات کو دیکھیں گے تو شاید کوئی چیز پسند آجائے اور اس شرح میں جوکچھ آپ کو اچھا لگے سمجھ لیں میرے منعم کریم آقا عجل اللہ فرجہ الشریف کا عطا کردہ ہے میرا نہیں ہے اور جو کچھ اس میں ناقص نظر آئے تو سمجھ لیں وہ میرا ہے کیونکہ میرے منعم کریم عجل اللہ فرجہ الشریف تو جملہ نقائص سے ارفع و اعلیٰ و منزہ و پاک ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار