

Loading content...
دوستو!… دورِ غیبت میں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے بارے میں جن دعاؤں کی ہمیں تعلیم دی گئی ہے ان میں سے ایک دعائے عہد ہے جس کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ اگر کوئی انسان چالیس صبح اس مبارک دعا کو تلاوت کرلیتا ہے تو وہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کرنے والوں میں شمار ہوتا ہے … اور یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ جو آدمی اس دعاکی مدامت کرے اور خروج سے پہلے دنیا سے دارِ آخرت کی طرف منتقل ہوبھی جائے تو اس کیلئے فکر کی کوئی بات نہیں ہے بلکہ جب شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا خروج ہوگا تو شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اس کی قبرپر بہ نفس نفیس تشریف لائیں گے اور اسے باذن اللہ زندہ فرمائیں گے اور اپنے ناصرین کے لشکر میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے … اس دعاکے بارے میں عرفائے کرام رضوان اللہ علیہم کا تجربہ ہے کہ جو آدمی اس دعا کو پورا سال نماز صبح کے بعد تلاوت کرے تو سال ابھی پورا نہیں ہوگا کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت ہوجائے گی … اس دعا کے دنیاوی فوائد بھی ہیں مگر ہم انہیں نقل کرکے اس دعا کو تخلیص سے خالی نہیں کرنا چاہتے کیونکہ اسے کسی ذاتی مقصد کیلئے نہیں پڑھنا چاہیے بلکہ صرف شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے عشق اور محبت اور حسرت دیدار اور انتقام مظلومین علیہم الصلوات والسلام کی نیت سے پڑھنا چاہیے اور اپنی ذاتیات سے ماوریٰ ہوجانا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار