

Loading content...
دوستو! دورِ غیبت میں شہنشاہ زمانہ ولی العصر امام مہدی آخر الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف کے بارے میں دعا کرنا واجبات میں سے ہے اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جب کوئی واجب عائد ہوتا ہے تو اس کے ضابطے اور حدود کی طرف اشارہ کرنا بھی آئمہ معصومینعلیہم الصلوات والسلام کے فرائض منصبی میں سے ہوتا ہے اب دورِ غیبت میں کس طرح دعا کرنا ہے؟… اس میں کیا کیا عرض کرنا ہے؟… کیا کیا اس میں شامل کرنا ہے؟ … کس کس پہلو کا ذکر کرنا ہے؟… کن جذبات کا اظہار کرنا ہے؟… ان سب چیزوں کا بیان کرنا اور ان کا ماڈل پیش کرنا یہ بھی آئمہ معصومین علیہم الصلوات والسلام کے فرائض میں سے تھا اس لئے انہوں نے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے متعلق ہمیں کئی دعائیں تعلیم فرمائی ہیں اور ان کے متعلق دعاکے جملہ پہلو اپنی دعاؤ ں میں پیش کرکے ہمیں عقائد، جذبات اور مؤدت کے راستوں کی طرف رہنمائی فرمائی ہے … یہ بھی عرض کردوں کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے بارے میں دعاکرنے کا عمومی حکم ہے اس لئے اس میں توقیف نہیں ہے بلکہ انسان منقولہ دعاؤں کے بعد اپنی زبان اور اپنے الفاظ میں بھی دعا کرسکتا ہے اور اپنے جذبات کا اظہار توہوتا ہی اپنی زبان میں ہے اس لئے اس پر کوئی پابندی نہیں ہے جیسا کہ اللہ جل جلالہ سے دعا کرنے کا حکم ہے اس میں صحیفہ کاملہ، مفاتیح الجنان، الاقبال، صحیفہ مہدیہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ اپنی زبان میں عرض کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے بلکہ اپنے مالکِ حقیقی جل جلالہ سے جو بات اپنی زبان میں ہوسکتی ہے وہ کسی دوسری زبان میں نہیں ہوسکتی اس لئے عربی ادعیہ کے بعد اپنے جذبات کواپنی زبان میں پیش کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے بلکہ یہ مستحسن ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار