

Loading content...
اے احباب گرامی !…دعا دراصل پکار کو کہتے ہیں اور دعاؤ ںمیں انسان اپنے خالق کو اپنے کسی مقصد کیلئے پکارنا چاہتا ہے مگر اسکے لئے اسکے پاس موزوں الفاظ نہیں ہوتے اس لئے انسان پریشان ہوجاتا ہے کہ اب میں کیا کروں ؟ـ جیسا کہ بعض لوگ معزز افراد کو خطوط لکھتے ہوئے کافی کنفیوز ]پریشان [ہوتے ہیں …ماضی میں خط لکھنے کیلئے عود ہندی خطوط غالب جیسی کتابیں پڑھائی جاتی تھیں اسی طرح انسان جب اپنے خالق سے مخاطب ہونا چاہتا ہے تو اسے بھی موزوں الفاظ شایان شان تخاطب ترتیب بیان ،لہجہ کی تخشع،حضورقلب کا بہاؤ ، یکجا نہیں مل سکتا تھا انسان کی اسی ضرورت کو دیکھتے ہوئے معصومین علیہم الصلوات والسلام نے ادعیہ انشا فرمائے تاکہ ہم جیسے تہی دامان نطق وبیان کیلئے کوئی مسئلہ باقی نہ رہے … اسی کی بنیاد تو جناب داؤد علیہ السلام نے رکھی تھی اور انکی کتاب زبور منظوم مدح و ثنا اور دعاؤ ں پر مبنی ہے لیکن وہ سلسلہ معصومین علیہم الصلوات والسلام کی دعاؤں کے سامنے بہت محدود لگتا ہے جیسا ہمارے سامنے صحیفہ الکاملہ السجادیہؐ ہے یا لسان آل محمدؐ جناب سید علی بن طاوس کی کتاب الاقبال ہے سید العلما جناب علامہ مجلسی کی زادمعاد ہے، شیخ الفضلا جناب شیخ عباس قمی کی مفایتح الجنان ہے ، اسی طرح کی لاتعداد کتابیں ہمارے سامنے موجود ہیں …ان کتابوں نے ہم جیسے بے زبانوں کو خالق سے کلام کرنے والی زبان عطافرمادی ہے تخاطب کا عجزو انکسار و خضوع و خشوع و تضرع و زاری بیان مافی الضمیری تک ہمیں سکھادیا ہے مگر اسکے باوجود ہمارے لئے دیگر کئی آداب ہوتے ہیں جیسا کہ فرمان ہے کہ جو چیز طلب کرنا ہواسے بڑے یقین سے طلب کرو تاخیر کی صورت میں ترک دعا نہ کرو چیز فوراً مل جائے تو عجب و غرورمیں نہیں آنا چاہیے اور ملنے میں دیر ہوجائے تو مایوس نہیں ہونا چاہیے … اس موضوع پر ہماری ایک مفصل کتاب ہے جسکا نام ہے عدة الداعی…اس میں آداب دعا دیکھے جاسکتے ہیں …یہاں یہ بات عرض کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ دعا کرنے کیلئے اہم بات توبہ واستغفار ہے اور حلال خوری ہے جسکے بعد دعا کو باب اجابت تک جانے میں کوئی چیز مانع نہیں رہتی …انسان کو ہر دعا طہارت جسمانی کے ساتھ پڑھنا چاہیے نہ لباس نجس ہو نہ جسم نجس ہو نہ زمین نجس ہو یعنی جائے عبادت ،مقامِ عبادت ،لباسِ عبادت و متعلقات ِعبادت کا پاکیزہ ہونا شرط ہے …تلاوت کلام پاک ہو یا ادعیہ ماثور و منقولہ انھیں پڑھنے کیلئے پاکیزہ ہونا شرط ہے یعنی طہارت کے بغیر انسان قرآن پڑھ تو لیتا ہے مگر اس سے استفادہ نہیں کر سکتا جیسا کہ وضو کے بغیر نماز پڑھی تو جاسکتی ہے ہونہیں جاتی یعنی اس سے استفادہ نہیں ہوسکتا اسی طرح دعاؤ ں اور تلاوت سے استفادہ ٔ معنوی نہیں ہوسکتا …اس میں ایک بات خصوصی طور پر مستورت کیلئے ہے وہ یہ ہے بعض دعائیں ایسی ہوتی ہیں جنکے پڑھنے کا حکم جاریہ ہے یعنی انھیں ساری زندگی کا معمول بنانا ہوتا ہے مگر مستورات کے کچھ ایام ایسے ہوتے ہیں کہ جن میں انھیں وہ دعائیں پڑھنے کی جازت نہیں ہے تو وہ اسی بعد میں قضا کریں یعنی جب بھی پاکیزہ ہوں توپھر ان دعاؤ ں کو ایک ایک دن کے شمار سے نام بنام اداد کرتے جاتی جائیں تو وہ انکا انقطاع شمار نہ ہوگا … بعض مستورات انقطاع کے ڈر سے دوران نجاست بھی دعائیں جاری رکھتی ہیں …ایسا کرنا درست نہیں ہے کیونکہ اس دوران نماز ساقط ہے مس ِقرآن پاک درست نہیں ہے ـہاں عمومی طور پر ان ایام میں دعا و عزا جائز ہوتی ہیں یعنی دو ضربا تیمم ]جو غسل کا متبادل ہوتا ہے [ کر کے دعا و عزا کو قائم رکھا جا سکتا ہے مگر خصوصی ادعیہ و نماز جائز نہیں ہوتیں ، بعض آیات بوقت ضرورت تلاوت کر لئے جائیں تو کوئی ہرج نہیں ہوتا جیسے کھانا کھانے سے پہلے بسم اللہ کا یا اعوذباللہ کا پڑھنا ،مگر قرآن کریم کو چھونا جائز نہیں ہے اسی طرح شبیہات مبارکہ ہیں تو انھیں چھونا بھی جائز نہیں ہے اور مساجد و امام بارگاہیں یا مقدس مقامات ہیں تو ان میں جانے کیلئے طہارت شرط ہے جسے دو ضربا تیمم کر کے پورا کیا جا سکتا ہے جن لوگوں سے اسے بلا طہارت جائز مانا ہے تو یہ انکا اشتباہ ہے عرفا عظام کے نزدیک یہ سب بلا طہارت جائز نہیں ہے ،خصوصی طور پر حالت جنب میں جانا تو کسی کیلئے جائز نہیں ہے … طہارت و پاکیزگی دین کی بنیاد ہے اسی لئے فرمایا گیا تھا کہ دین کے دس حصے ہیں نو حصے دین طہارت میں ہے … اسی طرح یہ بھی فرمایا گیا ٭الطہارت تو نصف الدین …یعنی طہارت آدھادین ہے ، طہارت کے بغیر قرب الہی نہیں مل سکتا تقرب معصومین علیہم الصلوات والسلام نہیں مل سکتا کیونکہ وہ صاحبان تطہیر ہیں اور کوئی نجاست و رجاست کے قریب نہیں جاسکتی اگر کوئی انسان نجاست کے باجود انکے مقامات میں داخل ہوجائے اسے قرب معنوی نہیں ملتا کیونکہ وہ بوجۂ رجاست ان سے دور ہی رہتا ہے اس لئے نجاست کی صورت میں قرب میں جانے کی کوشش کرنا سوئے ادبی ہے،آغائے سیدابطحی دام ظلہ تو یہاں تک فرماتے ہیں کہ اگر کوئی مومن قریب الموت ہوتو اسکے پاس میں نجس حالت میں جانا جائز نہیں ہے کیونکہ اس سے اسے اذیت ہوتی ہے جیسا کہ انھوں نے ایک واقعہ بھی بیان فرمایا ہے کہ ایک عالم کا عالم اختصار تھا اور انکے پاس ایک ملنے والا آیا جو غسل جنابت نہیں کر چکا تھا تو انہوں نے اس شخص کو فوراً چلے جانے کا حکم فرمایا، اور وہ اصل بات سمجھ گیا اور جب غسل کے بعد حاضر ہوا تو انھوں نے اس ردعمل کا مظاہرہ نہیں فرمایا ،اس سے وہ لکھتے ہیں کسی مومن کی مزار پر بھی نجس حالت میں نہیں جانا چاہیے کیونکہ اس سے اسے روحانی اذیت ہوتی ہے ،اب اسی سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ایک مومن کو نجس حالت میں جانے سے روحانی اذیت ہوتی ہے تو کیا امام زادگان اور خود ائمہ معصومین علیہم الصلوات والسلام کو اس سے اذیت نہیں ہوتی ہوگی ؟…اس لئے ہم پر واجب ہوجاتا ہے انھیں اذیت سے بچانے کیلئے نجس حالت میں انکے قریب نہ جائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار