

Loading content...
دعائے عہدکے فضائل بہت زیادہ ہیں… فرمایا گیا ہے کہ جو انسان اسے چالیس روز تک نماز صبح کے بعد بلاناغہ ادا کرے تو وہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت پر موفق ہوگا یعنی اسے نصرت کی توفیق عطا فرمائی جائے گی اور اگر وہ خروج سے پہلے فوت ہوگیا تو شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اسے اپنے خروج کے وقت اپنی نصرت کیلئے دوبارہ زندہ فرمائیں گے اور اسے اپنی فوج میں شامل فرمائیں گے …اور جو انسان اسے اپنی زندگی کا معمول بنالے تو شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اس کی قبر پہ بہ نفس نفیس تشریف لائیں گے اور اسے اپنے ساتھ لے جائیں گے اور اپنی نصرت کا اعزاز عطافرمائیں گے … اسی طرح کے اس دعا مبارک کے بہت سے فوائد و فضائل ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے استاذی المکرم نے اسے سرائیکی میں بھی نظم فرمایا ہے تاکہ جو لوگ عربی یاد نہیں کرسکتے وہ اس سے استفادہ کریں اور اسی کے ساتھ انہوں نے اس دعاکے موضوع پر کئی خطبات بھی دئیے تاکہ ان کے احباب اس دعا کے مفہوم کو ذہن میں رکھ کر دعا پڑھیں تاکہ خشوع و خضوع کی شرط پوری ہوجائے اور اس سے بھرپور استفاضہ کیا جاسکے …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار