

Loading content...
اور آج کی اس مختصر سی مجلس کا اختتام اس دعا پر کرتا ہوں کہ وہ نعمت کبریٰ جلد از جلد ظاہر ہو کر اس کائنات میں حکومت اِلٰہیہ کا قیام فرمانویں کہ حضرت آدم علیہ السلام سے شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک اور مولائے کائنات سرکار امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام سے لے کر مطلع ولایت کے گیارہویں تاجدار شہنشاہ جناب ابو محمد حسن العسکری علیہ الصلوات والسلام تک سبھی جن کے نقیب و مبشر بن کر تشریف لائے اور وہ نعمت کبریٰ ہمارے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہی ہیں … دعا ہے کہ ان کا ظہور فوراً سے بھی پہلے ہو اور ان کے صحن چمن میں ابدی اور دائمی خوشیوں کی ایسی پر مسرت بہار آئے جو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خزاں کے مفہوم سے بھی آشنا نہ ہو… آخر پر میں اپنے تمام سامعین اور قارئین سے یہی گذارش کروں گا کہ وہ اپنی دنیاوی مصروفیات سے وقت نکال کر دعائے تعجیل فرج ضرور کیا کریں اور اسی دعا کو اپنا معمول بنائیں کیونکہ ہر دکھی انسان کے جملہ آلام کا واحد اور مستقل حل ہمارے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی آمد ہے، ہر مظلوم پر کئے گئے ظلم کے منتقم ہمارے شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف ہی ہیں اور یہ تو ایک عام فہم حقیقت ہے کہ ظلم اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتا جب تک اس دنیا سے ظالمین کا مکمل خاتمہ نہ ہو جائے اور تمام ظالمین کا خاتمہ تو انہی کے دست جبروتیت ہی سے ہو گا اس لئے ہر وقت یہی دعا کریں کہ ہر مومن کو ان کے ظہور کی عید جلد نصیب ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار