

Loading content...
اے اللہ !توان سے ہمارا حق چھین لے اور جو ظلم انہوں نے کئے ہیں ان کا انتقام لے اور تو اس غضبِ جبار کی تشفی فرما جو ہمارے خون بہانے سے اور ہماری حمایت کرنے والے کی شہادت سے پیدا ہوا ہے… آئیے ہم سب بھی مل کر یہی دعا کریں کہ ان کے منتقم حقیقی عجل اللہ فرجہ الشریف جلدی تشریف لائیں اور ان کے سارے مصائب کا خاتمہ ہو اور ان پر ہونے والے مظالم کا جلدی انتقام ہو، جن ذوات مقدسہ نے ہماری خاطر اپنا یگانہ روزگار گھر اطہر قربان کر دیا اور ہمیں یذیدیت سے نجات و امان بخشی اب ان کے ایک ایک فخر یوسف نوجوان کا اس انداز میں انتقام لیا جائے کہ ان کا قلب و جگر ٹھنڈا ہو اور ان کو امت ملعون کی طرف سے دئے گئے تمام رنج و الم ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بھول جائیں اور ان کو سرکار قائم آل محمد کے سایہ عاطفت میں اتنی زیادہ خوشیاں نصیب ہوں کہ کوئی دکھ ان کو یاد تک نہ رہے۔ (آمین یارب العالمین)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار