

Loading content...
دوستو!…جس وقت قافلہ تسلیم و رضا باب جیرون کے باہر پہنچا تو یزید ملعون ان کے داخلے کا منظر دیکھنے کیلئے باب جیرون پر آکھڑا ہوا اور نصیب دشمناں وہ اس قافلہ تطہیر کی توہین کا منظر دیکھنا چاہتا تھا کیونکہ اس وقت باب جیرون کے سامنے والی شاہراہ پر سات لاکھ کا ہجوم طبل و طنبور دفوف اور تاشے لے کر ناچ رہا تھا … اس وقت چالیس محمل بازارِ شام میں وارد ہوئے تو یزید ملعون نے نخوت اور غرور سے کاندھے اچکائے اور اپنی کٹی ہوئی ناک اوپر چڑھائی تو اس وقت شہزادی عالمین صلوات اللہ علیہا نے اس بے لگام ہجوم کوخاموش کروانے کیلئے ہاتھ کا اشارہ فرمایا مگر کسی پر کوئی اثر نہیں ہوا تو آپ نے اپنے تصرفات اِلٰہیہ کو استعمال فرماتے ہوئے باآواز بلند فرمایا…اُسکتُوا…یہ فرمان اللہ د کے امر کن کی طرح نافذ ہوگیا اور وہاں پورے مجمع پر موت کی خاموشی چھاگئی، دفیں رک گئیں، ڈھول تاشے خاموش ہوگئے، جس گھوڑے نے زمین سے سم اٹھایا ہوا تھا دوبارہ زمین پر نہیں رکھ سکا کہ ممکن ہے اس سے ہلکی سی آواز پیدا ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار