

Loading content...
یہ بھی یاد رہے کہ جن مستوراتِ توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن نے اسلام کا پرچم اٹھایا ہے اور حفاظت اسلام کی جد وجہد میں مردوں کے کام کو آگے بڑھایا ہے وہ بھی توحید کی محافظت فرمانے والی مستورات صلوات اللہ علیہن تھیں اور انہوں نے ہر دور کی مستورات کو یہ درس دیا ہے کہ اگر مرد نصرت اِلٰہی میں کام آجائیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں عورت پر جہاد ساقط نہیں ہے بلکہ اس کے جہاد کا انداز مردوں سے بھی منفرد ہے اور انہیں دکھوں دردوں کو روگ بنا کر گھروں میں نہیں بیٹھ جانا چاہیے بلکہ ان دکھوں کو قوت کا سرچشمہ بناکر مظلومیت اور مصائب کے اسلحہ سے لیس ہوکر دشمن کے فکری و نظری قلعوں پر دھاوا بول دینا چاہیے اور اس وقت تک اپنے کام کو جاری رکھنا چاہیے کہ جب تک ہر یزید صفت درندہ اپنی شکست کا اعلان اپنی زبان سے نہ کرے اور یہ نہ کہے کہ مجھ سے واقعی غلطی ہوگئی ہے اور میں نے واقعی غلط کام کیا ہے اور آپ کا دین حق ہے، آپ کا اللہ د حق ہے، میں تسلیم کرتا ہوں کہ آپ کا ہر قول و فعل حق و صداقت پر مبنی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار