

Loading content...
یہ جو مردوں کا حصہ ہے اس میں 110 سال کے بوڑھوںسے لے کر چھ ماہ کے بچے بھی شامل ہیں اور ان میں سے مشن ومقصد کی تکمیل کیلئے ایک معصوم بچہ بھی اتنا ہی اہم نظر آتا ہے جتنا کہ کوئی جوان، اور جتنا کوئی جوان اہم نظر آتا ہے اتنا ہی اہم ہر ضعیف نظر آتا ہے اگر ہم اس مشن کے ٹیم ورک (Team work) کومکینکل(Mechanical) زاویۂ تشبیہ سے دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ یہ پورا نظامِ نصرت ایک عظیم مشین کی طرح تھا اور اس میں متحرک ہر پرزہ اپنی منفرد اہمیت کا حامل تھا بلاتشبیہ جس طرح ایک گھڑی کا ہر پرزہ اپنی خدمات پیش کرکے اسے چلانے میں مصروف ہوتا ہے اور ان بڑے چھوٹے پرزوں میں سے کوئی ایک پرزہ بھی نکال لیں تو اس کے نظام و عمل میں خلل پڑجاتا ہے اسی طرح کربلا کا ہر چھوٹا بڑا فرد ایسی اہمیت کا حامل تھا کہ اگر ان میں سے کوئی چھوٹے سے چھوٹا معصوم بچہ بھی باہر نکال کر کربلا کا عمل دیکھیں تو وہ ادھورا اور نامکمل نظر آتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار