

Loading content...
ساتھ ہی عمومی طور پر ساے خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام کی خانہ آبادی اور ان کی ابدی خوشیوں کی دعا کرنا چاہیے کیونکہ یہ قبولیت دعا کا جامع وقت ہوتا ہے کیونکہ جہاں مجلس ہورہی ہوتی ہے فرمانِ معصوم کے مطابق وہ جگہ کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کا قبہ مبارک قرار پا جاتی ہے اگر اس میں گریہ و بکا بھی شامل ہوجائے اور اس میں شدید ارتعاش پیدا کرنے والی کنسن ٹریشن (Concentration) بھی پیدا ہوجائے اور پھر انسان مظلومین علیہم الصلوات والسلام کے حق میں دعا کررہاہو اور مظلومین علیہم الصلوات والسلام کی حمایت و محبت کی وجہ سے وہ بھی ایک مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی طرح اضطراری حالت میں بلبلا کر دعا کرے تو ایسی دعا ہرگز ہرگز رد نہیں ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار