

Loading content...
دوستو!… قانون کو بیان کرنے کا مقصد یہ تھا کہ دعا کیلئے عزاکا قیام بہت ضروری اور استجابت کیلئے آسان ترین راستہ ہے اس لئے دعا میں شامل سبھی افراد کو شہنشاہ زمانہعجل اللہ فرجہ الشریف کی ذات اقدس پر یک ذہن و یک خیال ہونا چاہیے یعنی اس میں یکسوئی اور ذہنی ارتکاز کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور اس میں مصائب بھی شامل ہو اور ہماری آنکھوں سے آنسو بھی جاری ہوں تو ہماری دعا کو کوئی رد نہیں کرسکتا …وہ ضرور مستجاب ہوگی … اسی لئے آنسوؤں کو سید الآداب فرمایا گیا ہے کہ دعا ہمیشہ گریہ و زاری کے ساتھ مانگنا چاہیے اس لئے ہم یہ کہتے ہیں کہ دعائے تعجیل فرج کیلئے عزاداری کا قیام انتہائی ضروری ہے اور ہمیں اپنی مجالسِ عزا میں عین گریہ و بکا کے وقت دعائے تعجیل ِفرج کا قیام کرنا چاہیے جن مظلومین علیہم الصلوات والسلام کے مصائب کا ذکر ہو ان کے انتقام اور بحالی کی دعا کرنا چاہیے اس مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے منتقم عجل اللہ فرجہ الشریف کی آمد کی دعا کرنا چاہیے، مصائب کے جس نقطے پر گریہ طاری ہوجائے اسی نقطے پر دعا کو قائم کرنا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار