

Loading content...
اسی مثال کو آگے بڑھاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جب تمہیں اللہ د کی رحمت کو پسمانا]سنگانوناں[ ہوتو پھر جو اس کے نور ذات کے معنوی حصے ہیں یعنی محمدو آل محمد علیہم الصلوات والسلام ان ہی کو اللہ د کے حضور پیش کرو اور ان کیلئے رحمت طلب کرو، اس کی رحمت برسنا شروع ہوجائے تو پھر تم بھی بقدر ظرف اس میں سے لے لو… بس اسی طرح دعا میں صلوات کو اول و آخر رکھا جاتا ہے کیونکہ جس دعا کے اول و آخر محمد و آل محمد علیہم الصلوات والسلام ہوں تو اللہ د اسے رد نہیں فرماتا کیونکہ وہ دعا صلوات میں ملفوف ]لپٹی ہوئی[ہوتی ہے …عبادات و اعمال کے جتنے فضائل ہیں ان سب کو جمع کرکے آپس میں ضرب در ضرب دے دیں تو ان سب سے صلوات کے فضائل بڑھ جاتے ہیں اور صلوات قبولیت دعا کے بنیادی اسباب میں سے ہے لیکن اس میں محمد و آل محمد علیہم الصلوات والسلام کی دشمنی و عداوت کی ذرا برابر شمولیت نہیں ہونا چاہیے کیونکہ جب دل میں ان کی دشمنی کی نجاست ہوگی تو صلوات کی قبولیت بھی محال ہوجاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار