

Loading content...
یعنی مجھ پر مومن کی نصرت کرنا اس کا حق ہے … اسی طرح یہ بھی فرمایا گیاہے کہ اے مومنین تم ایک دوسرے کی نصرت اور مدد کرو اسی لئے جب کوئی مومن عالمِ مظلومیت میں دعا کیلئے لب کشائی کرتا ہے تو اوتاد سبعہ جو خیر المومنین ہوتے ہیں وہ سارے اس کے سر پر آجاتے ہیں اس لئے فرمایا گیا تھا کہ مظلوم مومن کی فریاد اور دعا کو عرش اِلٰہی میں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا … اس کی وجہ یہی ہے کہ دعا کو روکنے والے تو یہی اوتاد ہوتے ہیں اور جب وہ بھی معاونِ دعا بن جائیں تو پھر اس دعا کے سامنے کون سی رکاوٹ ہوسکتی ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار