

Loading content...
٭ ثم یرفع لہ عمود من نور یری بہ اعمال العباد…یعنی امام علیہ الصلوات والسلام کیلئے ایک عمود نور قائم کیاجاتا ہے جس سے وہ پوری مخلوق کے اعمال کا مشاہدہ فرماتے ہیں دراصل یہ عمود اوتاد کے ہوتے ہیں اور معصومین علیہم الصلوات والسلام نے ان ہی کے مشاہدے کو اپنا مشاہدہ قرار دیتے ہوئے یہ فرامین ارشاد فرمائے تھے جبکہ ان کا مشاہدہ تو احاطی ہوتا ہے اخباری وتوسطی نہیں ہوتاجیسا کہ آیت اللہ روح خمینی الموسوی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ معصومین علیہم الصلوات والسلام تو معیت قیومیہ کے حامل ہیں اس لئے ان کا علم اخباری و توسطی نہیں ہے … دوستو!… یہ بھی ایک مسلمہ ہے کہ چوبیس گھنٹے میں دنیا کے ہرمقام پر 92 ساعات و لمحات ایسے ہوتے ہیں کہ جس وقت ان سات دوائر نوریہ میں سے کوئی نہ کوئی دائرہ اس مقام پر موجود ہوتاہے …یعنی ہر مقام پر قبولیت دعا کے 92 لمحات ضرور آتے ہیں اور قبولیت دعا کے لمحات وہی ہوتے ہیں جب ان دوائر میں سے کوئی نہ کوئی دائرہ سر پر موجود ہو…اس کے بارے میں جناب محمد حنفیہ علیہ الصلوات والسلام نے جو گرامی نامہ عبدالملک بن مروان کے نام لکھا تھا اس میں ان کا تذکرہ فرمایا تھا کہ چوبیس گھنٹے میں 92 ساعاتِ قبولیت ہوتی ہیں اس لئے اگر ہم ان لمحات میں دعا کریں تو تمہاری تباہی یقینی ہے ]خلاصہ[… یہ بھی عجیب بات ہے کہ 92 کا عدد شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اسم مبارک کا عدد ہے اور اسی تعداد کے مطابق اللہ د نے استجابت دعا کے اوقات مقرر فرمائے ہیںتاکہ دعا کی استجابت میں بھی اس کے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سانجھے داری یا شراکت قائم رہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار