

Loading content...
دوستو!… یہ بھی روحانیات کا ایک مسلمہ ہے کہ اس اوپروالی کائنات میں ہمہ وقت کچھ نا معلوم دائرے یا ان نون اورین (Unknown Auraen) گردش کرتے رہتے ہیں جو کسی ایک مقام پر قائم نہیں رہتے بلکہ اس روحانی و نورانی کائنات میں سفر کرتے رہتے ہیں …ان دائروں کی تعداد کے بارے میں ہرروحانی مسلک کے لوگوں کی رائے جدا ہے بلکہ یہ بات تو سارے کہتے ہیں کہ وہ نامعلوم افراد کے نورانی Auras ]اشباح[ہیں …اور ان کی تعداد عمومی طور پر پانچ یا سات مانی جاتی ہے جبکہ ہمارے روحانی مکتبۂ فکر میں ان کی تعداد سات مانی جاتی ہے … یہ بات یاد رہے کہ یہ دائرے انوار معصومین علیہم الصلوات والسلام کے نہیں ہوتے بلکہ اوتادِ سبع (یعنی شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے باطنی نظامِ کائنات کے حکام اوتاد) کے ہوتے ہیں اور یہ تو سبھی لوگ جانتے ہیں کہ اوتاد کی تعداد ہمیشہ سات ہوتی ہے لیکن ان دائروں کے بارے میں ہندو دھرم کے لوگ یہ کہتے ہیں یہ کرشن جی مہاراج اور رام چندر جی مہاراج کے ہیں، زوراسٹر (Zoroaster) یعنی زرطشت والے انہیں قوائے سبعہ وغیرہ کے دائرے مانتے ہیں اسی طرح سارے مذاہب والے اپنے کچھ بزرگوں کا نام لیتے ہیں مگر وہ پھر بھی ان کے بارے میں کوئی حتمی رائے نہیں دیتے سوائے ہمارے مکتبۂ فکر کے جو ان دائروں کو اوتاد سبعہ کے عمود مانتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار