

Loading content...
ان تین کائناتوں کا آپس میں اس طرح رشتہ ہے کہ ہماری دنیا کی ہربات کاسمک یا ایتھرک ورلڈ (Cosmic or Etheric World) پر جاکر رک جاتی ہے کیونکہ جب انسان کوئی دعا یا مناجات کرتا ہے تو انسان کے اوپر والے دائرے میں ایک ارتعاش یا وائبریشن (Vibration) پیدا ہوتی ہے اور اوپر والی کائنات اس وائیبریشن (Vibration) یا ارتعاش کی فری کوئنسی (Frequency)، ویو لینتھ(Wave Length)، ایمپلی چیوڈ (Amplitude)اور ان ٹن سٹی (Intensity)وغیرہ کو واچ(Watch) کرتی ہے اور اسی سے ہمارے بارے میں کلی طور پرباخبر رہتی ہے یعنی ہمارے اعمال و افعال حرکات و سکنات کو وہ اسی اورا (Aura) یا دائرے کے ذریعے پڑھتی ہے … اس کی مثال ہمارے سامنے کمپیوٹر کی ہے جیسا کہ آج ہر پڑھا لکھا آدمی جانتا ہے کہ کمپیوٹر (Computer) کے کی بورڈ(Key Board)کے نیچے ایک پرنٹڈ پیپر(Printed Paper) ہوتا ہے جب ہم کوئی بٹن دباتے ہیں تو وہ بٹن دب کر اس پیپر کو چھوتا یا ٹچ (Touch) کرتا ہے اور کمپیوٹر اس پیپر کے ذریعے ہماری انگلیوں کے عمل کر ریڈ(Read) کرتا ہے اور اسے کمپیوٹر کی زبان میں وصول کرتا ہے اور پھر اسے ایک پراسس (Process) یا عمل سے گزار کر ہماری الفا بیٹک (Alphabetic) زبان میں ڈسپلے(Display) کرتا ہے اسی طرح ہماری ذات اس کائنات کے کمپیوٹر کے ایک بٹن کی طرح ہے جسے ہمارے اوپر معلق دنیا کاپیپر جسے آپ کاسمک ورلڈ یا ایتھرک ورلڈ (Cosmic or Etheric World) کہہ سکتے ہیں وہ ہمیشہ ریڈ (Read)کرتی ہے اور اسی کے ذریعے اوپر والی دنیا ہم سے کلی طورباخبر رہتی ہے یعنی ہمارے اعمال،افعال، حرکات و سکنات، اور کیفیات و جذبات، نیات و ارادوں تک سے باخبر رہتی ہے … جب ہم کوئی دعا کرتے ہیں تو اس میں دعا کے ساتھ ہی ایک وائیبریشن(Vibration) یا ارتعاش[ پیدا ہوتا ہے جس سے اوپر والی کائنات ہماری دعا سے منسلک ہو جاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار