

Loading content...
اس کے ساتھ ہی ہمیں اپنا احتساب کرنا چاہیے کہ کیا ہم اپنے آپ کو اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف یا ان کے اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کا غلام کہلوانے والے لوگ غلامی کو سمجھے بھی ہیں یا نہیں؟… کیا ہمارا مالک ہمارے ساتھ اس غلام جیسا سلوک کرے تو اس کے بعد بھی ہم ان کی غلامی کا دم بھریں گے؟… ماضی کے غلاموں کی داستانیں پڑھ کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں کیونکہ ایسے واقعات بھی موجود ہیں کہ دو سرداروں کا آپس میں طاقت کا مقابلہ شروع ہوگیا دونوں ایک دوسرے کے دوست تھے، ایک نے کہا کہ میرے بازو میں زیادہ طاقت ہے دوسرے نے کہا کہ میرے بازو میں زیادہ طاقت ہے آخر ایک نے اپنے غلام کو حکم دیا کہ سامنے والی دیوار کے ساتھ جاکر کھڑے ہوجاؤ جب وہ سامنے جا کر کھڑا ہوگیا تو اس نے ہاتھ میں نیزہ لیا ور پوری قوت سے اس کے سینے کے پار کردیااور اس کے بعد دوسرے سردار نے اپنے غلام کو سامنے کھڑ ا کرکے نیزہ اس کے سینے کے پار کردیا دونوں نے جاکر جسم کی دوسری طرف نکلے ہوئے نیزے کی پیمائش کی کہ کس کا نیزہ زیادہ باہر نکلا ہوا ہے تو دونوں کے برابر تھے اس طرح تین تین غلاموں کو سامنے کھڑا کرکے نیزے مارے گئے اور اس کے بعد فیصلہ ایک کے حق میں ہوا تو یہ سلسلہ رکا … اب آپ دیکھیں کہ غلاموں کے ساتھ مالک کتنا برا سلوک کرتے تھے اس کے بعد ہم بھی سوچیں کہ کیا ہمارا پاک مالک اگر ہمارے ساتھ ان سرداروں جیسا سلوک کرے تو کیا اس کے بعد بھی ہم ان کی محبت کا دم بھریں گے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار