

Loading content...
اسی طرح مختلف سوال کرنے بعد بادشاہ نے کہاجب تم میں کوئی بھی خصوصیت نہیں ہے تو پھر تو نے اپنی قیمت اتنی زیادہ کس لئے مقرر کی ہے؟… اس نے جواب دیا کہ میں آدابِ غلامی اور مالک کے مقام کو سمجھتا اور جانتا ہوں … بادشاہ کو یہ سن کر بہت غصہ آیااور اس نے ہاتھ میں کوڑا لے کر اسے مارنا شروع کردیا …بادشاہ جیسے جیسے اس پر کوڑے برسا رہا تھا وہ بادشاہ کو دعائیں دے رہا تھا حتیٰ کہ وہ خون میں غلطان ہوگیا تو بادشاہ کے وزیر نے بادشاہ سے کہا جناب اس احمق آدمی سے غلطی ہوگئی ہے آپ اسے معاف فرمادیں اور اس پر مزید کوڑے نہ برسائیں اس کی جلد پوری طرح سے ادھیڑ چکی ہے … یہ سن کر اس غلام نے فوراً وزیر سے کہا او نمک حرام تو میرے مالک کے فیصلے میں کیوں مداخلت کر رہا ہے یہ جان اس کی ہے اب وہ اپنی ملکیت کے ساتھ جو سلوک کرے توکون ہوتا ہے اس کی مرضی میں مداخلت کرنے والا؟…یہ سن کر بادشاہ کو اس کی قدر و قیمت کااندازہ ہوا اور اس کے بعد اس نے اس غلام کو اپنا وزیر بنادیا اور پورا نظام مملکت اس کے سپرد کردیا کیونکہ وہ یہ سمجھتا تھا کہ غلام کیا ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار