

Loading content...
دوستو!…بہت سے غلاموں کی حکایا ت موجود ہیں کہ جن سے ایک صاحب عقل غلام درسِ غلامی اور آدابِ غلامی سیکھ سکتا ہے …کہتے ہیں کہ کسی ملک کے ایک بادشاہ نے غلام خرید کرنے کیلئے اپنے وزیر کو بھیجا تو وہاں پتہ چلا کے ایک غلام ایسا ہے جس نے نخاس]غلام فروش[ سے یہ شرط رکھی ہوئی تھی کہ وہ اپنی قیمت خود لگائے گا… یہ سن کر اس نے بادشاہ کو اطلاع دی کہ ایک غلام نے ایسی شرط رکھی ہوئی ہے بادشاہ نے حکم دیا کہ اس غلام کی جتنی قیمت مقرر ہواسے خرید لو اس غلام نے اپنی قیمت اس وقت کے دس غلاموں کے برابرطلب کی جو ادا کردی گئی … وزیر اس غلام کو خرید کر دربار میں لایا تو بادشاہ نے اس سے پوچھاکہ تو نے اپنی قیمت دس غلاموں کے برابر لگائی ہے تو کیا تو کوئی ہنر جانتا ہے؟… اس نے جواب دیا جی نہیں میں کوئی ہنر نہیں جانتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار