

Loading content...
دوستو!… ایاز کی بہت سی درس آمیز حکایات بیان ہوتی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ایک دن محمود غزنوی اپنے محل کے تالاب کے کنارے کرسیاںڈلواکے بیٹھا ہوا تھا اور اس کے ساتھ بہت سے غلام و وزرا بھی بیٹھے ہوئے تھے لیکن وہاں ایاز موجود نہیں تھا کہ اچانک ایک وزیر نے بادشاہ سے کہا کہ آپ کو ایاز سے زیادہ محبت ہے جبکہ اس میں کوئی خاص بات ہمیں نظر نہیں آتی وہ بھی دوسرے غلاموں جیسا ہی ایک غلام ہے اور باقی غلام بھی اسی کی طرح آپ سے محبت کرتے ہیں اور آپ کی اطاعت کرتے ہیں …… یہ سن کر بادشاہ نے ایک وزیر کو حکم دیا کہ دیکھو ہم حکم دیتے ہیں کہ تم اس تالاب میں چھلانگ لگاؤ لیکن یاد رہے کہ تمہارے کپڑے گیلے نہیں ہونا چاہییں… اس نے تالاب میں چھلانگ لگادی لیکن باہرنکلا تو اس کے کپڑے گیلے ہوچکے تھے اس پر بادشاہ نے ڈانٹ کر کہا کہ میں نے جوروکا تھا کہ کپڑے گیلے نہ ہونے دینا تم نے کپڑے گیلے کیوں کر لئے ہیں؟ … اس نے کہا بادشاہ آپ صاحب عقل و شعور ہیں آپ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ جو شخص تالاب میں یا پانی میں غوطہ لگائے گا تو کپڑے تو لازماً گیلے ہوں گے یہ تو ممکن ہی نہیں کہ آدمی پانی میں غوطہ بھی لگائے اور کپڑے بھی گیلے نہ ہوں یہ سن کر بادشاہ نے کہا یہ تو نے ٹھیک کہا ہے … اس کے بعد دوسرے وزیر سے کہاکہ تم تالاب میں چھلانگ لگاؤ اور یہ خیال رہے کہ اپنے کپڑے گیلے نہ ہونے دینا…اس نے چھلانگ لگائی اور باہر نکلا تو کپڑے گیلے تھے بادشاہ نے اس سے پھر وہی سوال کیا کہ میں نے جب روکا تھا کہ کپڑے گیلے نہ ہونے دینا تو تو نے کپڑے گیلے کیوں کر لئے ہیں؟ اس نے بھی سابقہ وزیر کی طرح جواب دیا کہ پانی میں غوطہ لگانے کے بعد کپڑوں کا گیلا ہونا لازم ہے … اسی طرح کئی وزیروں کا حکم دیا سب نے یہی جواب دیا … اس کے بعد اس نے کہا ایاز کو بلاؤ وہ اس تالاب میں چھلانگ بھی لگائے گا اور اس کے کپڑے بھی گیلے نہیں ہوں گے … ایک غلام دوڑا دوڑاگیا اور ایاز کو بلالایا… بادشاہ نے اسے حکم دیا کہ تم فوراً تالاب میں چھلانگ لگاؤ اور یہ خیال رہے کہ تمہارے کپڑے گیلے نہ ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار