

Loading content...
نتیجہ؟… اس دانش مند غلام نے ہمیں یہ سبق دیا ہے کہ مالک کے حکم کے سامنے کسی چیز کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اصل قیمتی چیز مالک کاحکم ہوتا ہے جسے بچانا بڑا ضروری ہوتا ہے اس کے بدلے میں چاہے دنیا کی کوئی چیز توڑنا پڑے یا آخرت کی چاہے روزہ توڑنا پڑے یا نماز… جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک صحابی نماز پڑھ رہے تھے کہ مولائے عالمین جناب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے آوازدی اس صحابی نے جلدی جلدی نمازختم کرنے کی کوشش کی مگر اس دوران آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دوسری آواز دی اس صحابی نے نماز کو اور تیزکیا تاکہ جلدی سے نمازختم کرکے بارگاہ اقدس میں پیش ہو مگر اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تیسری آوازدی اور ساتھ ہی یہ فرمایا کہ اللہ د تمہاری نماز منظور نہ فرمائے ہم تجھے بلارہے ہیں تو نمازیں پڑھ رہا ہے …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار