

Loading content...
دوستو!…کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ کا واقعہ ہے کہ محمود غزنوی ایک جنگ سے واپس آرہا تھا اس کے ساتھ اونٹوں پر لدا ہوابہت سا مالِ غنیمت تھا جس میں کئی اونٹوں پر صندوق تھے جن میں دشمن سے لوٹے ہوئے ہیرے موتی اورجواہرات تھے جب غزنی کے شہر میں داخل ہواتو آگے آگے اس کا گھوڑا تھا اس کے گھوڑے کے ساتھ ایاز چل رہا تھا اور اس کے گرد لاتعداد غلام چل رہے تھے اچانک جواہرات والا اونٹ ایک موڑ پر دیوار سے ٹکرا گیا اور اس کا صندوق ٹوٹنے کی وجہ سے موتی زمین پر بکھر گئے یہ دیکھ کر محمود نے سارے لوگوں کو حکم دیا کہ سب ان جواہرات میں سے جو چن سکتے ہیں چن لیں … یہ کہہ کر اس نے اپنا گھوڑا آگے بڑھایا اور غلا م اور امیرغریب اس خزانے پر ٹوٹ پڑے اورعوام بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئی جب کچھ آگے جاکر محمود نے مڑ کر دیکھا تو ایاز اس کے پیچھے آرہا تھا جبکہ باقی مخلوق موتی چننے میں دھکم پیل میں مصروف تھی اس نے ایاز سے پوچھا کیا تو نے کوئی موتی نہیں چنا؟ اس نے سرجھکا کر کہا میں نے صرف ایک موتی چنا ہے … اس نے پوچھا وہ کون سا موتی ہے جو تو نے چنا ہے؟ ایاز نے جواب دیا باقی لوگوں نے پتھر کے موتی چنے ہیں اور میں نے آپ کو چن لیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار