

Loading content...
جناب ایوب علیہ السلام کو جب مصائب و تکالیف کا سامنا ہوا تو ایک صحابی نے عرض کیا کہ آپ تو نبی ہیں آپ دعا کیوں نہیں کرتے کیونکہ آپ کی دعا کبھی بھی رد نہیں ہوسکتی … انہوں نے جواب میں فرمایا کہ میرے محبوب عزوجل نے ستر سال تک مجھے اس دنیا کی ساری نعمتوں سے سرفراز رکھا ہے اب اس نے نقمات کا نزول فرمایا ہے تو ستر سال تک تو میرا حق نہیں بنتا کہ میں ان کو ٹالنے کی دعا کروں اس کے بعد سوچیں گے کہ کیا دعا کرنا چاہیے یا نہیں؟…یہ ہے وہ عبدیت جو ہمیں اختیار کرنا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار