

Loading content...
اس نے انتہائی خندہ روئی سے اسے کھانا شروع کردیا، اس کے بعد بادشاہ نے دوسری کاش کاٹی اور ساتھ بیٹھے ہوئے ایک وزیر کو دی جب اس نے کھائی تو فوراً تھو تھو کرنے لگا … بادشاہ نے پوچھا تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ … اس نے جواب دیا بادشاہ یہ تو کوئی بہت ہی کڑوا پھل ہے … اس نے کہا دیکھو یہ کیسے کڑوا ہوسکتا ہے اسے تو ایاز بڑے مزے لے لے کر کھا رہا ہے … اس نے کہا بادشاہ سلامت آپ خود اسے چکھ کر دیکھ لیں … بادشاہ نے ایک چھوٹی سی کاش کاٹی اور منہ میں رکھی تو پتہ چلا کہ زہر کانام بدنام ہے اصل کڑوی چیز تو یہ ہے … اس کے فوراً بعد پانی منگوایا کلی کی اور اس کے بعد اس نے ایا زسے پوچھا یہ اتنی کڑوی چیز تم نے کیسے کھالی؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار