

Loading content...
اور آخر پر ہم مل کر کمال تزرع و زاری سے ایسی دعا کریں کہ جو ذاتی اغراض سے ماوریٰ ہو، جس میں پوری کائنات کی بھلائی ہو، جس کا اثر ابدی اور دائمی ہو اور ایسی دعا اس کے علاوہ کون سی ہو سکتی ہے کہ ہم اپنے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے حق میں یہی دعا کریں کہ ان کا گھر اطہر جو صدیوں سے ویران ہے وہ جلدی سے بھی جلدی آباد و شاد ہو ان کے گھر اطہر سے غم و آلام ختم ہوں اور ان کی شاہی جس طرح باطنی طور پر پوری کائنات پر ہے اسی طرح ظاہراً وہ اس دنیا میں تشریف لا کر ابدی شاہی کریں اور اس پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کے ہر فرد کو کم از کم اتنی خوشیاں تو ضرور ملیں کہ ان کو تمام مصائب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بھول جائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار