

Loading content...
حلال خوری بھی استجابت دعا کا ایک سبب ہے …روحانی و جسمانی پاکیزگی بھی استجابت دعا کا ایک سبب ہے … شب جمعہ جو دعا کی جائے یا دیگر منقولہ ایام میں دعا کی جائے وہ بھی اجابت کے قریب ہوتی ہے … خصوصی طور پرکربلا معلی میں تحت قبہ جو دعا کی جائے وہ ضرور منظور ہوتی ہے اور یہ بھی فرمان ہے کہ جہاں بھی ہماری عزاداری ہوتی ہے وہ ہمارا قبہ مبارک ہے تو ثابت ہوا کہ مجالس عزا میں جو دعا کی جائے وہ بھی منظور و مقبول ہوتی ہے …اسبابِ قبولیت کو میں نے انتہائی اجمال کے ساتھ بیان کیا ہے تفصیل کیلئے کتاب عدة الداعی کی طرف رجوع کریں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار