

Loading content...
دوستو!…قبولیت دعا کے اسباب لاتعداد ہیں یعنی انسان قبولیت کے جتنے زیادہ اسباب جمع کرتا چلا جاتا ہے اجابت کے امکانات اتنے زیادہ پیدا ہوتے جاتے ہیں مثلا ً بارش کے نزول کے وقت ابواب اجابت کھول دئیے جاتے ہیں …اگر سعادت مند بیٹا اپنے مومن باپ کے چہرے پر نگاہ محبت کرتا ہے تو اس وقت بھی اجابت کے دروازے وا ہوجاتے ہیں …جب کوئی ماں اپنے بچے کو دودھ پلا رہی ہو تو اس وقت بھی اجابت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں …جب کعبہ محترم کا دروازہ کھولا جاتاہے تو دروازہ کھلتے وقت بابِ اجابت کھل جاتا ہے … بحالت مظلومیت دعا قبول ہوتی ہے کیونکہ فرمان ہے مظلوم کی دعا کو عرش میں داخل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا یہاں تک فرمایا گیا ہے کہ مظلوم کی دعا سے عرش اِلٰہی لزرجاتا ہے …یا مظلوم کے حق میں جو دعا کی جائے وہ بھی منظو ر ہوتی ہے، اگرچالیس مومنین مل کر دعا کریں تو اجتماعی دعا مقبول ہوتی ہے، سادات کے معصوم بچے مل کر دعا کریں تو وہ رد ہی نہیں ہوتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار