

Loading content...
یہ ضروری نہیں کہ جس چیز میں شرعی رکاوٹ ہوتو اسے ترک کرنا چاہیے کیونکہ قانون اخلاق ہے، قانونِ حکومت ہے، قانونِ عقل ہے، قانونِ روایات ہے یہ سارے قوانین اپنے اپنے اصولوں کے پابند ہوتے ہیں چاہے وہ شریعت کے احکام میں آئیں یا نہ آئیں اسی طرح قانون محبت و عشق ہے جو کسی بھی قانون کا پابند نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنے جذبات کے احکام پر عمل کرتا ہے چاہے شرع شریف اسے کتنا ہی روکے اور اس کی مثالیں ہمارے سامنے درسِ کربلا میں موجود ہیں … اور ہمیں اس دور میں معلوم ہوچکا ہے کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف پردۂ غیبت میں خون کے آنسو رو رہے ہیں اور ان کے درد کا ازالہ ہم دعائے تعجیل فرج کے ذریعے ہی کرسکتے ہیں تو اس کے بعد ہمارا اپنے لئے کوئی دعا کرنا انتہائی خود غرضی ہوگا اور ان کی ذات سے بے وفائی کرنے کے مترادف ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار