

Loading content...
اسی طرح عبادات میں ایثار کی بہت سی مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں جیسا کہ ایک آدمی سے روایت ہے کہ ایک دن میں بغداد میں پہنچا تو وہاں جاکر ایک منادی کو ندا کرتے ہوئے دیکھا جو یہ منادی کر رہا تھا کہ ہارون رشید عباسی آج ایک سید زادے کو سزا دینا چاہتا ہے جس نے یہ منظر دیکھنا ہوآجائے … میں نے سوچا کہ میں بھی جاکر یہ منظر دیکھوں، جب میں وہاں پہنچا تو میں نے دیکھا کہ ایک میدان میں بہت بڑا ہجوم ہے اور سامنے تخت لگا ہوا ہے اور اس پر عباسی حاکم بیٹھا ہوا ہے اور وہ غصے میں انتہائی آگ بگولا ہورہا ہے …اچانک میری نظر اٹھی کیا دیکھتا ہوں کہ ایک سید زادے کو پابہ زنجیر لایا جا رہا ہے مگر ان کے چہرے کی نورانیت اور تقدس نے میرے دل میں ان کے بارے میں ہمدردی پیدا کردی … میں نے دل ہی دل میں دعا کی کہ اِلٰہی اگر میری زندگی کی کوئی عبادت تیری درگاہ میں منظور ہوچکی ہے تو میں اس کا بدلہ و جزا یہ چاہتا ہوں کہ اس مقدس ذات کو اس ظالم کے شر سے بچا لے …جب وہ جناب میرے سامنے سے گزرے تو میری طرف دیکھ کر میرا نام لے کر فرمایا تمہاری دعا مستجاب ہوگئی ہے یہ ظالم ہمارا اب کچھ نہیں بگاڑ سکتا … یہ سن کر میں حیران ہوگیا کہ یہ کون جناب ہیں جو دلوں کے راز کو بھی جانتے ہیں … اس وقت ان کا تعارف کروایا گیا وہ جناب ہمارے ساتویں امام شہنشاہ معظم امام موسیٰ کاظم علیہ الصلوات والسلام تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار