

Loading content...
اسی طرح جناب جابر بن عبد اللہ انصاری سے روایت ہے کہ غزوہ احد میں جب جنگ ختم ہوئی تو سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں فرمایا کہ آپ ایک مشک اٹھا لیں اور زخمیوں کو پانی پلائیں ہم مشک لے کر جب میدان میں گئے تو وہاں بہت سے مجاہدین زخمی حالت میں پڑے تھے جب ہم وہاں پہنچے تو ایک جوان نے ہم سے پانی طلب کیا جب ہم اس کے قریب گئے تو دوسرے آدمی نے پانی طلب کیا پہلے جوان نے فرمایا شاید وہ مجھ سے زیادہ پیاسے ہوں آپ انہیں پانی پیش کریں جب ہم اس کے قریب پہنچے تو ان کے ساتھ پڑے ہوئے زخمی جوان نے ہم سے پانی طلب کیا اس دوسرے جوان نے فرمایا کہ شاید وہ ہم سے زیادہ پیاسے ہوں پہلے انہیں پلالیں، اسی طرح بارہ مجاہدین نے پانی طلب کیا اور ہر ایک نے ہمیں اگلے جوان کی طرف بھیجا جب ہم بارہویں جوان کے پاس گئے تو وہ جاں بحق ہوچکا تھا ہم واپس آئے تو ایک ایک کے پاس جاکر دیکھا سارے مجاہدین پانی پئے بغیر ہی حوضِ کوثر کے کنارے پر پہنچ چکے تھے …اب دیکھیں کہ یہ کتنا بڑا ایثار ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار