

Loading content...
اسی طرح خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام سے وابستہ افراد نے بھی ایثار کے مظاہرے فرمائے ہیں جس کی بہت سی مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں مثلاً جناب ابوذر رضوان اللہ علیہ کے بارے میں روایت ہے کہ ایک مرتبہ وہ شہنشاہ معظم سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کسی غزوہ میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے اور راستے میں ان کے لشکر سے ملحق ہوئے تو صحابہ کرام نے دیکھا کہ آپ گرمی کے سفر کی وجہ سے بہت پیاسے تھے، انہوں نے انہیں پانی پیش کیا تو انہوں نے جی بھر کے پانی پیا … جب وہ پانی پی چکے تو انہوں نے اپنی پانی والی چھاگل اتاری تو وہ پانی سے بھری ہوئی تھی، لوگوں نے سوال کہ آپ کے پاس پانی تو موجود تھا مگر آپ نے پیا نہیں ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے جواب میں فرمایا کہ ہم ایک صحراسے گزر رہے تھے کہ وہاں موسلادھار بارش شروع ہوگئی ہم نے دیکھا بہت میٹھا اور شفاف پانی زمین پر بہنے لگا ہم نے خیال کیا کہ یہ بہت اچھا پانی ہے اس سے ہم اپنی چھاگل بھرلیں اور یہ پانی جاکر اپنے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کریں گے بس یہ وہی پانی ہے جسے ہم نے پینا مناسب نہیں سمجھا کیونکہ ہم اتنا اچھا پانی اپنی ذات پر ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے …یہ ہے ایثار کا ایک بہترین نمونہ کہ خود پیاسے رہے مگر شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیلئے پانی بچا رکھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار